دیکھیں شادی زندگی کا مقصد نہیں ہے، ایک حصہ ہے زندگی کا

دیکھیں شادی زندگی کا مقصد نہیں ہے، ایک حصہ ہے زندگی کا۔۔۔۔

کیا آپ اسی لئے پیدا ہوئے ہیں کہ بس کسی اچھے انسان سے شادی ہوگئی اور زندگی کا مقصد پورا ہو گیا…؟

اور اگر اس میں تاخیر، یا کوئی mishapp ہوگیا، یا کوئی پسند کا انسان نہ ملا تو

اسے زندگی کا end ہی سمجھ لیا….؟ خود کو ختم کر لیا، یا ناشکری اور ڈیپریشن میں زندگی گزار دی۔۔۔۔؟

*مومن تو ایسا نہیں ہوتا، مومن تو بڑے مقاصد کے لئے جینے والا ہوتا ہے…*

اسکی سوچ تو اس سے بہت آگے کی ہوتی ہے، پھر کیسے ہو سکتا ہے کہ وہ اسی سب میں الجھا رہے، اور انھی فکروں میں خود کو گھلا دے

زندگی کو ضائع کر دے، اللّٰہ سے شکوے ناراضگی کا اظہار کرتا رہے۔۔۔؟

دیکھیں اللّٰہ پاک کا پلان آپکے پلان سے مختلف بھی تو ہو سکتا ہے نا…..؟

کیا آپ زیادہ علم والے، عقل والے ہیں یا *وہ غیب اور ظاہر کا جاننے والا، حکیم الخبیر؟*

مانتے ہیں نا اس رب کی حکمتیں آپ کی سوچ سے بھی بالاتر ہیں *پھر کیوں نہیں اس پر بھروسہ کرتے..؟؟ کیوں نہیں اسکے سپرد اپنے معاملات کرتے۔۔۔؟*

کتنے ہی معاملات آپکے ایسے تھے جو بظاہر تکلیف دہ تھے، پر وہ کچھ عرصے کی بات تھی

اللّٰہ نے ان حالات سے کتنی خیر نکالی، کتنا کچھ سکھایا، کتنا کچھ عطا کیا

اور کتنے ہی معاملات ایسے تھے جو بظاہر آپ کو بہترین لگتے تھے

کتنی ہی چیزیں کتنے ہی انسان ایسے تھے، جو آپ کو بہت اچھے لگتے تھے، پر انکے ذریعے کتنا نقصان پہنچا آپ کو، کتنا چھپا شر ملا آپ کو

ہم کب تک کسی فضول انسان کی خاطر اپنی زندگیاں،اپنی صلاحیتیں، اپنا وقت،اپنی جانیں ضائع کرتی رہیں گی ؟

یا سٹیٹس لگا لگا کر کہیں گے کہ ہم تکلیف میں ہیں ؟؟؟

یا ان ہی فکروں میں دن رات گزارتے، اور مایوسی یا تکلیف سے suicide کرتی رہیں گے۔۔۔۔؟

اللّٰہ سبحان و تعالیٰ نے آپ کے لیے جو بہترین ساتھی لکھا ہے وہ آپ کو ملے گا

اور آپ کو اللّٰه سبحان و تعالی کی رضا میں راضی ہونا ہے، اور مقصدِ زندگی پر فوکس کرنا ہے

ہمارے نبی کی امت، بہترین امت ایسی تو نہیں ہو سکتی، اتنی کمزور اور لاچار …..

ہماری بیٹیاں شیروں کی ماند ہیں جو لڑسکتی ہیں لیکن مر نہیں سکتیں !

اکثر ہی ایسا ہوتا ہے کہ نکاح کے ساتھ ہی طلاق کا داغ لگ جاتا ہے

اچھا ہوا !!!! رخصتی سے پہلے ہی پتا چل گیا کہ لوگ کیسے ہیں

its mean life کا اختتام ہوگیا ؟؟؟ نہیں نا….. اب تو ثابت کرنا ہے کہ جو ہوا اچھا ہوا

لوگوں نے تو باتیں بنانی ہیں ان کے منہ کو بند نہیں کرسکتے !

اس رب نے جو کیا اچھا کیا ۔۔۔۔۔ بس بھاڑ میں ڈالیں اور Move on کریں

کیونکہ اگر لوگوں کی سوچیں گے تو ہم نے زندگی جی لی !

لوگ بولیں گے نہیں تو زندہ کیسے رہیں گے

اس لیئے شادی زندگی کا End نہیں ہوتا ۔۔۔۔۔ End جب ہوتا ہے

جب ہم خود ہار مان لیتے ہیں

اس لیئے بھاڑ میں ڈالیں ان کو جو چھوڑ گئے اور جو منتظر ہیں

ان کی قدد کرلیں !

اللّٰہ پاک ہر بیٹی کے نصیب اچھے کرے اور جو ماضی میں ہوا جو آپ نے برداشت کیا اس کے بدلے اللّٰہ پاک آپ کو نیک اور بہترین زوج عطا کرے…..

آمین یارب العالمین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *