‏فطرہ کےضروری مسائل

سوال 1 : فطرہ کب واجب ہوتا ہے ؟

جواب: عید کا چاند نظر آنے پر فطرہ دینا واجب ہو جاتا ہے۔

سوال 2 : فطرہ دینا کس پر واجب ہے؟

جواب: جو شخص فقیر نہ ہو اپنا اور اپنے اہل و عیال کا فطرہ دیناگھر کے سربراہ پر واجب ہے

سوال 3 : جو شخص اتنا غریب ہو فطرہ ادا نہ کر سکتا ہو تو کیا کرے؟

جواب: گھر کے افراد ایک ساتھ بیٹھ جائیں پہلا شخص فطرہ دوسرے کو دےاوردوسراتیسرےکودے
اسطرح فطرہ اسی پہلے شخص کے پاس آجائے گا تو وہ فطرے کی رقم ادا کر دی جائے
اس صورت میں سب کا فطرہ ادا ہو جائے گا

سوال 4 : فطرہ کن لوگوں کو دینا چاہئے ؟

جواب: احتیاط واجب ہے کہ
جو شرابی ہو
بے نماز ہو
جو کھلم کھلا گناہ کر تا ہو
ایسے شخص کوفطرہ نہ دیا جائے
بلکہ
جو ضرورتمند شخص شریف نیک اور دیندار ہو اسکو فطرہ دینا چاہئے

سوال 5 : فطرہ کس ضرورتمند کو دیا جائے ؟

جواب: احتیاط واجب ہے کہ فطرہ مومن ضرورتمند کو دیا جائے اگر شہر میں نہ ملیں تو دوسرے مسلمان ضرورتمندوں کو دیا جا سکتا ہے البتہ ضروری ہے کہ وہ ناصبی نہ ہو

سوال 6 : فطرہ کی مقدار کتنی دینی واجب ہے؟

جواب: تین کلو چاہے گندم ہو۔ جٙو ہو۔ کھجور ہو۔ کشمش ہو۔ چاول ہوں۔ جُوّار ہو ۔انکی تین کلو مقدار دی جائے یا انکے برابر نقدی رقم ہو

سوال 7 : کیا سید ، غیر سید کا فطرہ لے سکتا ہے ؟

جواب: سید کسی صورت بھی غیرسید کا فطرہ نہیں لے سکتا البتہ غیر سید، سید کا فطرہ لے سکتا ہے

سوال 8 : کیا ھم اس شخص کوفطرہ دے سکتےہیں جوفطرہ کو ناجائز کاموں میں استعمال کرتا ہو ؟

جواب: ایسے بندے کو فطرہ نہیں دے سکتے

سوال 9 : کس کو فطرہ دینا افضل ہے؟

جواب: مستحب کہ فطرہ یا زکٰوة میں انسان اپنے رشتہ داروں اور ہمسایوں
کو دوسرےلوگوں سے افضل سمجھے مناسب یہ ہے کہ اہل علم و فضل اور دیندار لوگوں کو ترجیح دی جائے

سوال 10 : ایک فقیر کو کتنا فطرہ دینا چاہیے ؟

جواب: ایک ضرورتمند کو تین کلو سے کم نہ دیا جائےبلکہ تین کلو سے زیادہ دے سکتے ہیں لیکن اگر فقیر زیادہ ہوں تو کم بھی دے سکتے ہیں

سوال 11 : کیا فقیر کے بارے میں علم ہونا چاہئے کہ یہ بندہ فقیر ہے؟

جواب: جی ہاں آپ کو علم ہونا چاہئے جو شخص آکر کہے میں فقیر ہوں اس کو فطرہ نہ دیا جائے جب تک تصدیق نہ ہو ۔

سوال 12 : کیا فطرہ رمضان المبارک کے دوران دے سکتے ہیں ؟

جواب: بہتر ہے کہ رمضان المبارک میں فطرہ نہ دیا جائے البتہ اگر کسی کو قرض دے دیں اور بعد میں اس کو فطرہ میں شمار کریں تو کوئی حرج نہیں ۔

سوال 13 : زمینداروں کے نوکروں کا فطرہ کس پر واجب ہے ؟

جواب: اگر ان کی کفالت (مثلا کھانا وغیرہ) ذمیندار کر رہا ہے تو فطرہ ذمیندار پر واجب ہے

نوٹ: اگر ان کو کام کرنے کی مزدوری دے دی جاتی ہے اپنے اخراجات کو خود اٹھاتا ہے تو خود اسی(مزدور) پر فطرہ واجب ہے

سوال 14 : مہمان کا فطرہ کس پر واجب ہو گا؟

جواب: جو مہمان غروب سے پہلے آئے رات بھی وہیں رہے اور جومہمان غروب کی بعد آئے ان کے ہاں کھانا کھانے والا شمار ہو تو صاحب خانہ( گھر )پر فطرہ دینا واجب ہے

سوال 15 : اگر کسی کو فطرہ دیا جائے بعد میں علم ہو کہ فقیر نہیں تو کیا کریں؟

جواب: اس سے فطرہ واپس لیں اگر استعمال کر چکا ہے تو اس کا عوض لیں اگر ملنا ممکن نہ ہو تو دوبارہ اپنے مال سے فطرہ دیا جائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *