chatsimple

پاکستان میں بچوں کے اغواء کے واقعات

.پاکستان میں بچوں کے اغواء کے واقعات پورا سال ہی ہوتے ہیں، پر ایک وقت آتا ہے جب اچانک سے اِن واقعات میں تيزی آجاتی ہے۔ اب اِسکی منطق اللہ جانے یا ہمارے کرتا دھرتا۔ایسے وقت میں سوشل میڈیا پر بچوں کی حفاظت کے لیے شور تو مچایا جاتا ہے لیکن افسوس اِس شور کی آواز نہ پولیس تک جاتی ہے، نہ کچھ بيہوش والدین تک۔سمجھ نہیں آتا کہ بچوں کی حفاظت سے بڑھ کر ایسا کونسا کام ہے جو آپ بچوں کو اسکول/مدرسہ/ٹیوشن لینے چھوڑنے نہیں جا سکتے ہيں؟ یا آپ کے پاس ايسا کونسا دل ہے جو بچے کے گلی میں اکیلا کھیلنے پر بھی پُر سکون رہتا ہے؟ایک ملک جہاں بچوں کے اغواء اور جِنسی زیادتی کے واقعات روز بہ روز بڑھ ہی رہے ہوں، وہیں حيران کُن طور پر آپ بچوں کو اکیلے دھنیا، پودینا یا “چیز” لینے جاتے ہوئے اکثر دیکھینگے۔لاپرواہ ماں باپ سخت سزا کے مستحق ہیں پَر اُن معصوم کلیوں کا کوئی قصور نہیں۔ تو براہِ کرم اِردگرد کے اکيلے بچوں کا بھی خیال کريں اور علاقے میں آنے والے مشکوک لوگوں پر نظر رکھيں۔ شايد آپکی وجہ سے کوئی بچہ رُلنے سے بچ جائے..!!

#kidnapping #pakistan #childkidnapping #childtrafficing #savechild #parents #beresponsible #unattendedchildren #childsafety #urduposts #attention

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *