chatsimple

سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کام کرنے والے ہوشیار

 *سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کام کرنے والے ہوشیار* 

 بہت سے لوگ سیلاب زدگان کے نام پر اپنا ایزی پیسہ نمبر اور اکاوئنٹ نمبر پر پیسے اکٹھے کر رہے ہیں یہ مکار اور دھوکے باز لوگ ہیں انسانیت کی ہمدردی کے نام پر کاروبار کیا جا رہا ہے *برائے مہربانی کسی فاؤنڈیشن پرفیشنل کے ذریعے مدد کریں جس نے بھی کرنی ہے.*

📢 انفرادی طور پر کام کرنے والے چند چیزیں یاد رکھیں:

*1* . ذرا گھر سے باہر نکل کر بھکاریوں کا جائزہ لیں واضح کمی نظر آئے گی دراصل یہ سب سیلاب زدہ علاقوں میں پہنچ گئے ہیں اور وہاں روڈوں کے کنارے بیٹھے ہیں اس لیے امدادی سامان لے جاکر سڑکوں پر تقسیم نہ کریں ایک تو آپ کا سامان ضائع ہوگا اور ممکن ہے وہ آپ کے کپڑے تک پھاڑ دیں
مقامی آبادی کہیں بھی سڑکوں پر موجود نہیں جب پانی آیا تو وقتی طور پر لوگ سڑکوں پر آئے مگر پانی کم ہوتے ہی اپنی بستیوں میں لوٹ گئے.

*2* .خشک راشن جو زیادہ عرصہ محفوظ نہیں رہ سکتا جیسے آٹا دالیں وغیرہ یہ زیادہ مقدار میں مت دیں کیونکہ ہر کوئی یہی لیکر جارہا ہے اور وہ لوگ اسے زیادہ عرصہ سنبھال نہیں سکتے اور جہاں سے ہم راشن تیار کرواتے ہیں وہ بھی دو نمبر مال ڈال دیتے ہیں کیونکہ انہیں پتا ہے چیک تو کسی نے کرنا نہیں۔

*3* .انسانیت کے منجن فروش سب جنریٹر اور واٹر کولر مارکیٹ سے شارٹ ہیں صرف اہل مذہب ہی سب سے آگے ہیں انہیں پر اعتماد کیجیے بالخصوص جس علاقے میں جائیں وہاں امام مسجد سے ملیں اس کے پاس لسٹ تیار ہوگی اس کو ساتھ لیکر علاقے کا وزٹ کریں پھر لوگوں کو مسجد میں بلا کر یا خاموشی سے ان کے گھروں میں جاکر تعاون کیجیے.

*4* .ہماری قوم وقتی جوش میں آنے اور جھاگ کی طرح بیٹھ جانے والی ہے جبکہ سیلاب زدہ علاقوں میں ریکوری میں لمبا عرصہ لگے گا اور سب سے اہم ان کے گھروں کی دوبارہ تعمیر ہے دوسرے نمبر پر ان کا روزی روٹی کا وسیلہ جانور بہہ گئے ہیں کھیت کاشت کے قابل نہیں اور سال بھر کا اناج ضائع ہوچکا ہے اس لیے ایسا انتظام کریں کہ وہ ان چیزوں کو ریکور کرسکیں میری نظر میں بہترین چیز نقدی ہے جو انہیں دی جائے یا اناج دے دیں (یہ ان علاقوں کے لیے جہاں سیلاب گزر گیا ہے )

*5* .سیلاب کی اہم وجہ کوہ سلیمان کی بارشیں ہیں خدارا کسی طرح حکومت کو جگائیں کہ وہاں بندھ بنانے کا سلسلہ شروع کرے وگرنہ آج بارش ہوگی پانی آئے گا اور زیادہ بارش ہوگی تو زیادہ پانی آئے گا ۔ صحافیوں کو جگانے کی کوشش کریں (اگر سیلاب زدگان کی اور کوئی مدد نہیں کرسکتے تو یہ مدد ضرور کریں سوشل میڈیا پر ہر جگہ ان کے حق میں آواز اٹھائیں

*6* .سیلاب ایک جگہ نہیں کئی جگہ آیا ہے اور آرہا ہے اور میڈیا بالکل نہیں دکھارہا اس لیے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس جانب متوجہ کریں اور تعاون کے لیے ان علاقوں کو ترجیح دیں جہاں لوگوں کی توجہ کم ہے.

2 thoughts on “سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کام کرنے والے ہوشیار

  1. Tamam momineen sey guzarish k apnay pareshan haal momineen ka sath dain is mushkil waqt main or sabit kerain jo Karbala aap ney suni hai wo practical main ajae to kitna percent hum loog mola k nasir bun sakte hain.
    Without name and fame tamam tanzeemoon ka sath dain jin per aapko trust hai k wo aap k cheezain mutasareen tak phoncha dain gee.

Leave a Reply to S. M. Shahzaib Abidi Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *