chatsimple

کیا آپ کو مردوں کے برابر حقوق ملنے چاہیں

منقول:
میں نے ایک خاتون سے پوچھا کہ کیا آپ کو مردوں کے برابر حقوق ملنے چاہیں
تو اس نے ایک حیران کن جواب دیا
اس نے کہا کہ
مجھے برابر کے حقوق نہیں چاہئیں🧕

میں نے تفصیل چاہی تو اس نے کچھ یوں بیان کیا
میرا جائیداد میں
باپ کی طرف سے حصہ ہے
بھائی کی طرف سے حصہ ہے
بیٹے کی طرف سے حصہ ہے
خاوند کی طرف سے حصہ ہے
جب میں مردوں کے برابر آجاوں گی تو میں ان حقوق سے محروم ہو جاوں گی
میں کسی جگہ جاب کرتی ہوں تو مجھے جاب میں سہولت دی جاتی ہے
برابر کے حقوق میں میرا نقصان زیادہ ہے
بنک ہسپتال مارکیٹ ہر جگہ لیڈیز فرسٹ کہ اصول پر مجھے رلیف مل جاتا ہے
میں ابو سے ملنے جاؤں تو وہ کھڑے ہو کر ملتے ہیں اور بھائی کو بیٹھے بیٹھے سلام کر لیتے ہیں
ہم شہر سے باہر کہیں جائیں تو مین نے اور بیٹی نے اپنا اپنا ہینڈ بیگ پکڑنا ہوتا ہے، اور بس، باقی سامان بیٹے جانیں اور انکے پاپا۔
ایک بار راستے میں گاڑی رک گئی تھی، تو مجھے سٹیرنگ تھما کر بیٹے اور میاں نے دھکا لگایا، برابر کے حقوق ہوتے تو مجھے بھی دھکا لگانا پڑتا
سبھی بڑے اور بھاری کام خود بخود مردوں پر جا پڑتے ہیں
مجھے کبھی بل ادا کرنے نہیں جانا پڑتا، کبھی پینٹ والے کے پیچھے نہیں دوڑنا پڑتا، کبھی الیکٹریشن کے ساتھ دماغ کھپائی نہیں کرنی پڑتی،
کمانے کی ذمہ داری کبھی میری نہیں رہی، میاں نے کمانے کیلیئے نکلنا ہی نکلنا ہے
میں کبھی بھی کہہ دوں آج کچھ نہیں پکایا، گرمی لگ رہی تھی، یا موڈ نہیں تھا تو بازار سے کھانا آ جاتا یے، کوئی زبردستی نہیں ہے،،، لیکن انکو کام سے چھٹی نہیں ہے
مین انکے کپڑے جوتے بنا بتاۂے کسی کو اٹھوا سکتی ہوں، وہ ایسا نہیں کر سکتے
میاں کی انکم پر مجھے حق حاصل ہے، میری انکم پر صرف میرا
میرا لباس ان سے مہنگا ہوتا ہے، میرے جوتے کپڑون کی تعداد ان سے زیادہ ہوتی ہے،
ایسے بے شمار فایدے مجھے حاصل ہیں،
میں برابر کے حقوق لیکر گھاٹے کا سودا کروں گی؟؟؟
اتنی پاگل لگتی ہوں کیا؟؟؟

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *