chatsimple

جعفرطیارایکشن کمیٹی کی طرف سے الیکشن 2024میں پاکستان پیپلز پارٹی کی مشروط حمایت کااعلان

بسمہ تعالی۔ جعفرطیارایکشن کمیٹی کی طرف سے الیکشن 2024میں پاکستان پیپلز پارٹی کی مشروط حمایت کااعلان۔ جعفرطیار ایکشن کمیٹی مندرجہ ذیل پانچ نکات و مطالبات پر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ملیر کی جانب سے یقین دہانی کے بعد پی ایس 89 اور این اے 231 پر حمایت کا اعلان کرتی ہے۔

1: حلقہ میں پاکستان پیپلز پارٹی اور جعفرطیار ایکشن کمیٹی امن و امان و مذہبی ہم آہنگی اور فرقہ واریت کے خلاف مل کر کام کریں گے ،

2: پاکستان پیپلز پارٹی قومی و صوبائی اسمبلی میں کسی ایسے قانون یا بل کی حمایت نہیں کریگی جس سے ملک میں فرقہ واریت پھیلنے کا خدشہ ہو۔

3: پاکستان پیپلز پارٹی جعفرطیار کے دیرانہ مسئلہ میٹھے پانی کے کنیکشن کے مسئلہ کو الیکشن کے بعد فوری حل کریگی ۔

4: جعفرطیار سوسائٹی کے گیس کے کنیکشن جو مولارام کمپاونڈ سے ہونا ہے اس مسئلہ کو فوری حل کیا جائیگا۔

5:جعفرطیار سمیت حلقہ 89 میں آنے والی دیگر شیعہ آبادیوں اور مساجد و امام بارگاہوں کو درپیش مسائل بالخصوص ایام محرم میں عزاداری امام حسین ع کے دوران آنے والے بلدیاتی و سیکورٹی کے مسائل کو حل کرنے میں پیپلز پارٹی اپنا کردار ادا کرے گی۔
اخرمیں دعاگوہیں خداوند متعال طرفین کواپنی اپنی ذمہ داریوں کواداکرنے کی توفیق مرحمت فرمائے۔امین یارب العالمین۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *